کھیل

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسڑیلیاکو ہرادیا

کینبرا(94 نیوز) ٹی ٹوئنٹی کے تین میچوں کی سریز میں بھارت نے پہلے میچ میں آسڑیلیا کو 11رنز سے شکست دیدی۔

بھارت نے آسڑیلیا کو جیت کے لئے 162رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسڑیلیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 150رنز بناسکی۔ آسڑیلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 35، ڈائسی شارٹ نے 34رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فاسٹ باولر نرجن اور سپنر چہل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

قبل ازیں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161رنز بنائے تھے،بھارت کی جانب سے راہول نے 51جبکہ رویندرا جڈیجا نے44رنز بنائے۔

آسڑیلیا کی جانب سے ہینری کس نے 3جبکہ مچل سٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،بہترین کھیل پر بھارتی سپنر چہل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 6دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button