National

New federal ministers take oath of office, which minister took over which ministry?

Islam Abad (94 news) پی ڈی ایم کی نئی حکومت بننے کے بعد آج وفاقی کابینہ کے نو منتخب وفاقی وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنا دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

خواجہ سعد رفیق نے بطور وفاقی وزیرِ ریلوے چارج سنبھالا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالشکور نے وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا چارج سنبھالا۔

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے فرائض سنبھال لیے۔

مرتضیٰ محمود نے بطور وفاقی وزیرِ صنعت ،طارق بشیر چیمہ نے بطور وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی،اسرار ترین نے بطور وفاقی وزیرِ دفاعی پیداوار چارج سنبھال لیا۔

جے یو آئی کے سینیٹر طلحہٰ محمود کو وفاقی وزیرِ سیفران، مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیرِ مواصلات، مرتضیٰ جاوید عباسی کو وزارتِ پارلیمانی امور کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے۔

وزراء نے اپنے عہدوں کا چرج سنبھال لیا ہے اور میٹنگز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بلاول بھٹو نے تا حال حلف نہیں اٹھایا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button