internationalNational

Under the new policy, the first group of Umrah pilgrims reached Saudi Arabia

Faisalabad(94 news) Visions of Saudi Arabia 2030 کے مطابق عمرہ سیزن کا پہلی دفعہ محرم الحرام میں آغاز پاکستان سے زائرین کا پہلا گروپ لاہور اور اسلام آباد سے چیئرمین خدام الحرمین کی قیادت میں سعودی عرب پہنچ گیا ہے جدہ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر کے عمرہ زائرین اور سیاحوں کے لئے ویزا پالیسی اور دیگر خدمات میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں جس کے تحت عمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں سفر کر سکیں گے۔ اسی طرح عمرہ ویزا کے حاصل کرنے کے لئے عمر اور کرونا پی سی آر کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اور یورپی یونین ممالک کے ویزا کے حامل پاکستانی بغیر کسی ویزا کے سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں جہاں انہیں سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے اور کاروبار کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ اب زائرین سعادت عمرہ اور روضہ شریف پر حاضری کے ساتھ ساتھ طائف، جدہ، عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام العلا اور دیگر سیاحتی مقامات پر بھی جا سکیں گے۔ انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ ویزا مدت کے اندر پاکستان واپس جائیں گے اور سعودی عرب کے مقامی قوانین کا احترام کریں گے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button