National

Briefing the Chairperson to the Deputy Commissioner of the Board of Education regarding the arrangements for the Matriculation Examinations

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے ملاقات کی اور میٹرک کے جاری امتحانات اور امتحانی مراکز پر کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔

چیئرپرسن نے بتایاکہ امتحانی عمل کو منظم اور شفاف رکھنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے ضلع میں حساس امتحانی مراکز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرز کی مانیٹرنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ بورڈ کے ملازمین کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔چیئرپرسن نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ میٹرک امتحانات کے پرسکون ماحول میں انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے انتظامات ومانیٹرنگ میں معاونت کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت نہم اور دہم کے امتحانات کے شفاف اور پر امن انعقاد کے سلسلے میں امتحانی مراکز کی فول پروف سیکورٹی کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اس سلسلے میں ایجوکیشن بورڈ کے افسران،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی اشتراک سے جامع انتظامات کو یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے امتحانی مراکز پر پینے کے پانی اور لائٹ کا مناسب بندوبست رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف رکھنے کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور محنتی،دیانتدار اور غیر متنازعہ امتحانی عملہ تعینات رہنا چاہیے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں حساس سمیت دیگر سنٹرز کے مسلسل دورے کرکے انتظامی وحفاظتی امور کو چوکس رکھیں اور روزانہ کی بنیادپر رپورٹ انہیں بھی پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انتظامات کے حوالے سے فوکل پرسن ہیں لہذا بورڈ افسران کسی بھی انتظامی امور ومسئلہ کی صورت میں ان سے رابطہ کرسکتے ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button