National

The results of matriculation exams 2022 will be announced on December 13

Faisalabad (94 news) کمشنر فیصل آباد ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میاں شاہد نیازکی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس نہم‘ دہم و کمپوزٹ (Sec) سالانہ 2022ءکے نتائج کا اعلان انشاءاللہ13دسمبر2022ءکو 10 بجے دن کیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے۔

سی ڈیز کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ 12دسمبر 2022ءتک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آبادبرانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی۔ سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ امتحان میٹرک کلاس نہم‘ دہم وکمپوزٹ (Sec) سالانہ 2022ءکے نتائج کی سی ڈی13 دسمبر2022ءکو صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات نوید حسین قریشی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button