قومی

سیاستدانوں میں اکثر مجرم ہیں،ثبوت موجود ہیں بچ نہیں پائیں گے:عمران خان

 

اسلام آباد(94 نیوز )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیاستدانوں میں سے زیادہ تر مجرم ہیں اور اتنے ثبوت موجود ہیں کہ وہ بچ نہیں سکتے ، شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں، عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید نہیں ڈالنا چاہتے، ہم چاہتے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے، میں کسی دباو¿ میں نہیں آو¿ں گا اور آخر تک جاو¿ں گا، کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔عمران خان نے شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button