قومی

فواد چوہدری کے سینئیر صحافی مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی؟

لاہور (94 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شادی کی تقریب کے دوران صحافی مبشر لقمان کو ایک نہیں بلکہ چار تھپڑ مارے ہیں جس کی افواہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی محسن لغاری کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں جاری تھی جہاں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی شریک تھی ، اس موقع پر فواد چوہدری ، جہانگیر ترین اور اسحاق خاکوانی باتیں کرنے میں مصروف تھے اور وہاں پر سینئر صحافی مبشر لقمان بھی آ گئے جنہیں دیکھ کر فواد چوہدری طیش میں آئے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فواد چوہدری صحافی پر ٹوٹ پڑے اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود شخصیات نے بیچ بچاﺅ کروایا اور معاملے کو ٹھنڈا کیا ۔نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق فواد چوہدری کے گارڈ نے بھی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑا مارا ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب اکاونٹ پر 22 منٹ کا کلپ شیئر کیا جس ان کے ساتھ صحافی رائے ثاقب کھرل بھی موجود تھے۔ اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس مبینہ طور پر فواد چوہدری کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہیں۔

اس معاملے کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کیا فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ’’ بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافی نے اپنا یو ٹیوب چینل ہٹ کروانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ، ان کو ہٹس مل جائیں گی، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔‘‘

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button