قومی

موسم سرما کیلئے سکولزاوقات کار کا نوٹیفکیشن، تمام تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی اجازت

لاہور(94 نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے سکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم سرما کیلئے سکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب بھر میں گرلز سکولز کیلئے اوقات کارصبح ساڑھے 8 بجے سے اڑھائی بجے اور بوائز سکولز کیلئے پونے 9بجے سے پونے 3بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز سنگل شفٹ والے سکولز ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک اور ڈبل شفٹ والے سکولز میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے سے 12بجے تک اور دوسری شفٹ 2بج کر 30منٹ سے شروع ہوگی اور ساڑھے پانچ بجے تک چلے گی۔
اسی طرح انصاف آفٹر نون سکول اور ڈبل شفٹ والے سکولز میں ہفتے کے باقی ایام میں اوقات کار ساڑھے 8سے ساڑھے 12اور ایک بجے سے 5بجے تک ہوں گے، سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکشن 16اکتوبر سے نافذالعمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے 11اکتوبر بروز پیر سے معمول کے مطابق سکول کھلیں گے،طلباء کی 50فیصدحاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ سکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ سکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ سکولوں میں مارننگ اسمبلی، بزم ادب اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button