قومی

واسا کی جانب سے پانی کی فراہمی کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی صارفین کے لئے پانی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق واسا فیصل آباد کی جانب سے دن میں دو مرتبہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ صبح کے اوقات میں تین گھنٹے صبح پانچ بجے سے آٹھ بجے تک پانی کی سپلائی جاری رہے گی جبکہ سیکنڈ شفٹ میں تین گھنٹے شام چار بجے سے سات بجے تک پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ ایم ڈی واسانے بتایا کہ شہریوں کو مصفا پینے کا پانی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو فراہم کئے جانے والے پانی کی معیاری اور جدید لیب سے تجزیاتی رپورٹ تسلسل کے ساتھ حاصل کی جاتی ہے تا کہ واسا کے فراہم کردہ پانی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ صارفین مقرر کردہ اوقات کار میں پانی حاصل کریں جبکہ اس دورانیہ کے بعد پانی کے حصول کے لئے سکر موٹرز استعمال نہ کی جائیں کیونکہ مقرر کردہ اوقات کار کے بغیر سکر موٹرز سے پانی کھینچتے ہوئے اس میں آلودگی کے شامل ہونے کے امکان ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری مزیدمعلومات،رہنمائی اور شکایات کے اندراج کے لئے فری ہیلپ 1334 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button