کامرس
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی


کراچی (94 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
بینک کا کہنا ہے کہ 27 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کا ڈالر ذخیرہ 3 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔