قومی

ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر55سال مقرر کرنےمیں کوئی صداقت نہیں

اسلام آباد(94 نیوز،آئی این پی) وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55سال مقرر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایسا کوئی اقدام حکومت کے زیر غور نہیں۔ اانہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائر کرنے کی خبریں بھی من گھڑت ہیں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button