کامرس

وزارت خزانہ کا اداروں کی نجکاری 2024 تک مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (94 نیوز) وزارت خزانہ نے اداروں کی نجکاری اور تعمیرنو کا عمل 2024 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کیلئے سفارشات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔اصلاحاتی پروگرام مشیر عشرت حسین کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے تیار کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیاں اصلاحاتی اورنجکاری پروگرام میں شامل ہیں۔ وزرات خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے شعبے میں اصلاحات کا عمل 2023 تک مکمل کیا جائے گا،سوئی ناردرن، آئیسکو،ریلوے، این ایچ اے سمیت10اداروں کی تعمیرنو اور نجکاری کی جائے گی،ریڈیو، پی ٹی وی، او جی ڈی سی ، پی پی ایل اداروں کی بھی تعمیرنو کی جائے گی،اصلاحاتی پروگرام کی منظوری وزیراعظم، نجکاری کمیشن اور کابینہ سے لی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button