National

Mufti Muneeb will come to the fore with full force if he betrays the agreement

Islam Abad (94 news) سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہوگا، جی ٹی روڈ خالی کر دیں گے، میں آپ کےپشت پر کھڑا ہوں اور رہوں گا، آپ نے متحد اور منظم رہنا ہے، معاہدے میں خیانت کی گئی تو بھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔

وزیر آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ جہاں قیادت کہے وہاں منتقل ہونا ہے، مولانا سراج الحق اورمولانا فضل الرحمٰن نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ دنیا میں سب سے مقبول مذہب اسلام ہے، تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کا لفظ ختم ہوجائےگا ،کالعدم کا لفظ ہٹنے میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نے تمام مراحل طے کر رکھے ہیں۔

مفتی منیب کادھرنے کے شرکاء سے کہنا تھا کہ اللّٰہ نےآپ کو بہت بڑی فتح سے نوازا ہے،ہم پولیس اور مذہبی جماعت کے شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close