National

More electricity

Islam Abad (94 news) وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق عہدے سے مستعفی ہوگئیں، وزارت تعلیم نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق ڈاکٹرعائشہ رزاق اور وزارت کے اعلیٰ حکام میں تنازعات چل رہے تھے، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ میٹنگز میں بھی احتجاجاً غیر حاضر رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عائشہ کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا سبب اور اس پر وضاحت مانگی گئی تاہم جواب نہیں ملا۔

حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے معاملے پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ ذیلی اداروں کے سربراہان سے ملنا یا ان کی تعلیم کے فروغ کیلئے معاونت کرنا جرم نہیں۔

حکام وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close