قومی

مرزا انجم کمال کودوبارہ ایس پی پیٹرولنگ پولیس فیصل آباد کیوں تعینات کیا گیا؟ جانئے اس خبر میں

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) مرزا انجم کمال کو انکی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ ایس پی پیٹرولنگ پولیس فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پانچ ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ مرزا انجم کمال ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ غازی خان کو دوبارہ ایس ہائی وے پیٹرولنگ پولیس فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ ایس ہی انٹر اکاؤنٹیبلیٹی برانچ خالد محمود تبسم کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ، ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد ارتضیٰ کمیل کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان، ایس پی انٹیلی جینس اسپیشل برانچ لاہور سید ندیم عباس کو ایس پی اسپیشل برانچ لاہور ریجن اور کیپٹن (ر) محمد اجمل کو ایس پی انٹیلی جینس اسپیشل برانچ لاہور تبدیل کردیا گیا۔

یاد رہے مرزا انجم کمال عرصہ دراز سے فیصل آباد میں بطور ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس اپنے فرایض سرانجام دے رہے تھے کہ انکا تبادلہ ڈیرہ غازی خان کردیا گیا تھا، انکی محکمہ کے لئے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر، انکی عوام میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کی کاوشوں، انکے عوام اور عملہ کیساتھ بہترین روئیے، مختلف تقریبات میں شرکت کرکے اپنے محکمے بارے آگاہی دینے، میڈیا کی مختلف پروگراموں میں ہائی وے پولیس کی کاکردگی بتانے خصوصی طور پر ریڈیو پاکستان کے براہ راست پروگراموں میں شرکت کرکے عوامی آگاہی دینے پر انکو دوبارہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد بطور ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد کی سول سوسائٹی، ٹرانسپورٹزز، طلباء و طالبات نے انکی دوبارہ فیصل آباد میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور توقع کی جا رہی ہے کہ مرزا انجم کمال مزید جانفشانی کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیںگے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close