قومی

پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

لاہور(94 نیوز) پاکستان کے اگلے وزیراعظم پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ہوں گے۔ یہ کہنا ہے معروف آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا جنہوں نےنجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے۔

آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آ رہا ہے کہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کیساتھ ملکر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بطور وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ اور میں اپنے موقف پر قائم ہوں۔ آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا الحاق پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہو گا۔اور پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے مل کر حکومت بنانے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ جس پر پروگرام میں موجود اینکر نے کہا کہ اگر عمران خان اس وقت نہ مانیں تو کیا ہو گا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کی مثال آپ کے سامنے ہیں۔

لیکن میرے علم کے مطابق اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے،اور پاکستان مسلم لیگ ن اپوزیشن میں ہو گی۔پاکستان مسلم لیگ ن بلکل باہر نہیں ہو گی۔جب کہ نیو مرالوجسٹ کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان کا وقت بہت اچھا چل رہا ہے،اور ہو سکتا ہے کہ الیکشن میں تھوڑی تاخیر ہو۔اگر الیکشن دسمبر کے بعد ہوئے تو اس کا پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت فائدہ ہو گا۔
لیکن اگر الیکشن دسمبر سے پہلے ہوئے تو پھر اس کا عمران خان کو بہت فائدہ ہو گا۔یاد رہے کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے میں بس کچھ د ن رہ گئے ہیں۔اور اب نگرام وزیراعظم کے نام کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے لیے زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں،ایسے میں سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button