قومی

مراد علی شاہ، آصف زرداری اور بلاول کی 18ویں ترمیم کے حق میں غزلیں سنتے عوام کے کان پک گئے، فیاض چوہان

لاہور(94 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ مراد علی شاہ ای سی سی اور قومی رابطہ کمیٹی میٹنگز میں حکومت کے ساتھ کچھ اور طے کر کے جاتے ہیں، بلاول بھٹو کے حضور جاتے ہی مراد علی شاہ کا رویہ تبدیل ہو جاتا ہے،مراد علی شاہ، آصف زرداری اور بلاول کی 18ویں ترمیم کے حق میں غزلیں سنتے عوام کے کان پک گئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ان کے بقول 18ویں ترمیم کے بعد صوبے تعلیم، صحت، صنعت و تجارت کے فیصلوں میں خود مختار ہیں، اب کورونا حوالے سے کرپشن سامنے آنے پر وفاق کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ فضل الرحمان کے پی کے اور بلوچستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کے ووٹ لیتے رہے،مولانا فضل الرحمان نے قوم سے لوٹے اربوں روپے سے ایک آنا کورونا مخالف اقدامات پر نہیں لگایا، مولانا بتائیں، اپنی ذاتی جیب اور پارٹی کے ذریعے کورونا کے خلاف اب تک کیا حصہ ڈالا ؟ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کورونا وبا کے 4 مہینے بعد انہیں وفاق اور وزیراعظم پر تنقید کرنے اور اے پی سی بلانے کا خیال آیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button