قومی

مختلف علاقوں سے 22پیشہ ورگداگرپولیس کے حوالے کردئیے گئے

فیصل آباد(94 نیوز) محکمہ سماجی بہبود کے اینٹی بیگری سکوارڈ نے کوہ نور چوک،اسٹیشن چوک،بالمقابل ڈی ایچ کیوہسپتال،اقبال سٹیڈیم روڈ، بیرون زرعی یونیورسٹی، بالمقابل مسعود ٹیکسٹائل ملز،الائیڈ موڑ، رفیق کالونی جیل روڈ،چناب چوک جھنگ روڈ،اکبر چوک جیل روڈ، جامعہ چشتیہ چوک،باوا چک سرگودہا روڈ سمیت دیگر مختلف علاقوں سے مزید 22پیشہ ورگداگروں کو تحویل میں لے کر حوالہ پولیس کرادیا۔فوکل پرسن/سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر نے بتایا کہ سکوارڈ عوامی مقامات پر شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بننے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرگرم ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close