محمد پورہ میں 24انچ ڈایا کی سیوریج پائپ لائنز کی تبدیلی شروع کردی گئی، ایم ڈی واسا


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر طارق روڈ نزد محمد پورہ میں 24،انچ ڈایا کی سیوریج پائپ لائنز کی تبدیلی شروع کردی گئی ہے جسے کل صبح تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ گلبرگ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پرانی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے جس کے تحت طارق روڈ نزد محمد پورہ کی24،انچ ڈایا کی سیوریج لائن کو تبدیل کرنے کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ علاقوں کے مکینوں کے سیوریج مسائل حل ہو سکیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے باعث متعلقہ آبادیوں کا سیوریج سسٹم متبادل لائن سے لنک کیا گیا تاہم پائپ لائنز کی تبدیلی کے بعد اسے واپس بحال کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے دوران متعلقہ آبادی کے مکینوں کو بعض شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم سیوریج لائنوں کی کل صبح تک تبدیلی مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد ان علاقوں کو سیوریج مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور واسا کی ٹیمیں دن رات اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی احسن انجام دینے کے لئے کوشاں ہیں۔



