قومی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ پر قاتلانہ حملہ

کنری (94 نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کے پارلیمانی رہنما کی گاڑی پر کنری میں مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر سندھ کے علاقے کنری میں حملہ کیا گیا۔جمعہ کے روز کنری میں حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم اس دوران انہیں یا ان کے ساتھ موجود کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر جمعہ کے روز کنری میں سانحہ تیزگام کے ورثاء سے تعزیت کرنے گئے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔

تاہم خوش قسمتی سے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھی اس حملے میں محفوظ رہے۔ اس حملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور کے قافلے کے لوگوں نے حملہ کیا۔ جب ان پر حملہ کیا گیا اس وقت تیمور تالپور کے ساتھ ایس ایس پی عمر کوٹ بھی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور حملہ آور سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button