قومی

نئی گنج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس ،وزراءکی عدم حاضری پر چیف جسٹس برہم، وزیر خزانہ فوری طلب

اسلام آباد(94نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی گنج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں وزراءکے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا وزیر خزانہ ای سی سی کی میٹنگ چھوڑ نہیں سکتے ،عدالتی حکم کے احترام میں وزیرخزانہ کو یہاں ہونا چاہئے تھا، عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو فوری طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثا رکی سربراہی میں بنچ نے نئی گنج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود خزانہ اور توانائی کے وزرا پیش نہ ہوئے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم ہو گئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت نے وزیر خزانہ کو طلب کیا تھا،کیا وزیر خزانہ ای سی سی کی میٹنگ چھوڑ نہیں سکتے تھے،عدالتی حکم کے احترام میں وزیرخزانہ کو یہاں ہونا چاہئے تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیر خزانہ کو فوری بلالیں سماعت دوبارہ ہو گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button