قومی

مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

میں کیوں باہرجاؤں؟ میری کونسی جائیداد رہ گئی ہے، سب کچھ پاکستان لے آیا

لاہور(94 نیوز) عمران خان نے کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں تاکہ ملک تو تباہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پوچھا جارہا ہے کہ ملک سے باہر جانے کا کہا جائے تو کیا چلے جائیں گے؟ میں کیوں باہرجاؤں گا، میری کونسی جائیداد رہ گئی ہے، سب کچھ پاکستان لے آیا، پاکستان میرا گھر ہے میں کیوں باہر جاؤں؟ یہ دونوں جب مشکل آتی ہے باہر بھاگ جاتے ہیں، مجھے یہیں رہنا ہے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں جب پی ٹی آئی ختم ہو تب الیکشن میں آئیں، کیا اکتوبر میں ہماری معیشت بہتر ہوجائے گی؟ مہنگائی ختم ہوجائے گی،اکتوبر میں الیکشن سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کردیں لیکن بتادیں کہ اس سے پاکستان کوکیا فائدہ ہے ؟ پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں تاکہ ملک تو تباہ نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف انتخابات، ایک پارٹی کو ختم کرنے کیلئے ملک کو تباہ کررہے ہیں، انھوں نے ادارے کرش کردیے، عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے، گھروں پر دھاوا بولا جارہا ہے، پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے، 9 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، کینسر اسپتال کے 5 فیصد کنسلٹنٹس چھوڑ گئے، 5 فیصد مزید چھوڑنے کو تیارہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک نیچے جائے گا تو فائدہ صرف ان کو ہوگا جن کی دولت باہر ہے، ملک نیچے جانے سے پی ڈی ایم کو فرق نہیں پڑنا، ملک نیچے جائے گا تو نقصان ان کا ہوگا جنہوں نے اس ملک میں رہنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button