قومی

انتہا پسند بھارتی میڈیا کا ایک اورجھوٹ بے نقاب

لاہور(94نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا ایک اورجھوٹ  بے نقاب ہوگیا ہے، بھارتی میڈیا نے پاکستانی پائلٹ شہزازالدین کے نام سے شہادت کی جھوٹی خبر اور تصویرسوشل میڈیا پر پھیلا دی، جبکہ حقیقت میں یہ تصویر گروپ کیپٹن آغا مہر کی ہے جو بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کو ابھارنے سے لیکر جنگی ماحول پیدا کرنے اور پھر اس دوران  پاکستان  کے خلاف مسلسل جھوٹی خبریں نشر کرنے میں بھارتی میڈیا نے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔انڈین میڈیا کی ایک خبر سامنے آئی ہے کہ جس میں بھارتی میڈیا نے بغیر تحقیق کیے جھوٹی خبر چلائی کہ پاکستانی پائلٹ کو شہید کردیا ہے۔پائلٹ کی شہزازالدین کے نام کے ساتھ تصویر بھی شائع کردی۔

دوسری جانب پاکستانی پائلٹ گروپ کیپٹن آغا مہر نے نجی ٹی وی سے رابطہ کیا کہ ان کی تصویر چلائی گئی ہے کہ ان کو شہید کردیا گیا ہے ۔ جب کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور صحیح سلامت ہوں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹ گروپ کیپٹن آغا مہربلوچستان میں ڈیوٹی پر ہیں اوراپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت کا بالاکوٹ میں ہلاکتوں کا اندازہ صرف قیاس آرائیوں پرمبنی ہے۔ جبکہ بھارت کی ٹیکنیکل اورگراؤنڈ انٹیلی جنس محدود ہے۔ اس کے برعکس  بھارت  نے 25 فروری کی شب پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے اور تین سو سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ میں بھارت کی ایئراسٹرائیک کوبے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے دعویٰ کیا کہ ہم 21منٹس تک وہاں موجود رہے،350 دہشتگردوں کوہلاک کیا، لیکن عالمی میڈیا،سفیر، مبصرین اور بھارتی میڈیا کو بھی کھلی آفر ہے کہ جہاں بھارتی طیاروں نے اسٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیا وہاں پرکسی کا خون کا ڈیڈ باڈی توموجود ہوتی؟ کوئی انفراسٹرکچرتباہ ہوتا، یا ملبہ پڑا ہوتا؟ لیکن جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،21 منٹس تک پاکستان میں رہنے کا دعویٰ کرتے ہو؟ آؤ! پاکستان میں 21 منٹس رہ کردکھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے3منٹ تک کیلئے آئے، پاک فضائیہ کے چیلنج کرنے پر جبہ کے مقام پرچاربم گرا ئے اوردُم دبا کربھاگ گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button