قومی

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کی ملک منظور کو ڈی او بننے پرمبارکباد

فیصل آباد (94 نیوز، حمزہ ندیم) ملک منظور احمد کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری فیصل آباد تعینات ہونے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے اپنے وفد کے ہمراہ مبارک باد دی۔
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز ، چیئرمین رانا محمد منیر ،لیگل ایڈوائزر چوہدری ماجد علی رندھاوا ، یونین ممبر بلال نواز ڈھلوں نے ملک منظور احمد کو ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری فیصل آباد تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارک باد دی۔ مبارکباد پیش کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری فیصل آباد ملک منظور احمد نے لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔جس پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button