قومی
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم کی پرنسپل ملک حامد محمود کو ترقی ملنے پر مبارک باد


فیصل آباد (94 نیوز) صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم فیصل آباد نجف نواز، وائس چیئرمین بلال نواز ڈھلوں نے پرنسپل ملک حامد محمود گورنمنٹ ہائی سکول نیو کالونی غلام محمد آباد کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مبارک باد دی .
پرنسپل نے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کا شکریہ ادا کیا۔ مزید انہوں نے لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن کی کوشش، فیصل آباد میں بورڈ امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی لگوانے، لیب اٹینڈنٹ کی پراپر ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کروانے ، مردم شماری میں بطور شمار کنندہ ڈیوٹی لگوانے ، الیکشن میں بطور پولنگ آفیسر ڈیوٹی لگوانے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔