National

The drop scene of the Lahore youth's murder, the sister turned out to be the planner

Lahore (94 news) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، بہن ہی بھائی کے قتل میں ملوث نکلی۔

تفصیلات کے مطابق بہن نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوٹرز کے ہاتھوں بھائی کو قتل کروایا، بہن اپنے ماموں زاد وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن بھائی اپنی ایم اے انگلش بہن کی شادی کسی پڑھے لکھے شخص سے کرنا چاہتا تھا جس پر بہن آسیہ نے اٹلی میں مقیم وقاص کے ساتھ ملکر اپنے بھائی کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جس پر عدنان کے قتل کیلئے وقاص نے پاکستان میں موجود اپنے بھائی کو آسیہ سے ملکر منصوبہ بنانے کا کہا۔

ملزمہ کے ماموں زاد نے عدنان کے قتل کیلئے شوٹرز ارینج کر کے دیئے، جنہوں نے 2لاکھ 70ہزار روپے قتل کی سپاری لی، پولیس کے مطابق دونوں شوٹرز ،ملزمہ اور اس کے ماموں زاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close