قومی

لاہورنوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، بہن ہی منصوبہ ساز نکلی

لاہور (94 نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، بہن ہی بھائی کے قتل میں ملوث نکلی۔

تفصیلات کے مطابق بہن نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوٹرز کے ہاتھوں بھائی کو قتل کروایا، بہن اپنے ماموں زاد وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن بھائی اپنی ایم اے انگلش بہن کی شادی کسی پڑھے لکھے شخص سے کرنا چاہتا تھا جس پر بہن آسیہ نے اٹلی میں مقیم  وقاص  کے ساتھ  ملکر اپنے بھائی کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جس پر عدنان کے قتل کیلئے وقاص نے پاکستان میں موجود اپنے بھائی کو آسیہ سے ملکر منصوبہ بنانے کا کہا۔

ملزمہ کے  ماموں زاد نے عدنان کے قتل کیلئے شوٹرز ارینج کر کے دیئے، جنہوں نے 2لاکھ 70ہزار روپے قتل کی سپاری لی، پولیس کے مطابق دونوں شوٹرز ،ملزمہ  اور اس کے ماموں زاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button