National

Lahore, the heirs of the child who was killed by the owners' violence could not be traced

Lahore (94 news) Those killed by violence in Defense area of ​​Lahore 11 سالہ گھریلو ملازم کامران اور اسکے زخمی بھائی عدنان کے ورثاء کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔

پولیس کے مطابق متوفی کامران کے ورثاء کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہ ہوسکا جبکہ اُس کے زخمی بھائی عدنان کو آج چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔

لاہور پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بچوں کے والد کا نمبر تاحال بند ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے کہ بچوں پر تشدد گھر میں ہوا یا کہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 کم عمر گھریلو ملازمین پر مبینہ تشدد کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 1 بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا، دونوں بھائی کراچی کے رہائشی تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button