National
Desecration of Holy Quran is not freedom of speech but part of political and satanic agenda, Prime Minister of Pakistan

تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کا عزم

Islam Abad(94 news) سویڈن میں قرآن مجید کی دوبارہ بے حرمتی کی پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔ او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی کا کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا تسلسل سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہو گا۔ یہ نفرت کے فروغ کا سبب بن رہا ہے، جس کی عالمی قانون قطعاً اجازت نہیں دیتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسی اسلام دشمن کارروائیاں ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں۔ عالمی برادری ایسی کارروائیوں کی مذمت کرے۔ پاکستان نے اس معاملے میں سویڈش حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں چند ہفتوں میں دوسری بار سرکاری سرپرستی میں قرآن مجید کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ جس پر عراقی حکومت نے سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔