قومی

فیصل واوڈا کو سینیٹ میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد(94 نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

سینیٹ کی مزید 2 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب مکمل ہوگیا اور پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ جبکہ فیصل واوڈا قائمہ کمیٹی بحری امور کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بحری مسائل کا حل میری ترجیح ہوگی۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button