قومی

پاکپتن میں نوجوان نے طیارہ اڑادیا، عدالت نے جرمانہ کردیا

پاکپتن(94نیوز) پاکپتن کے نوجوان کو چھوٹا طیارہ تیار کرنے کے بعد اڑانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا جسے عدالت نے تین ہزار روپے جرمانہ کرنے کے بعد رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے رہائشی فیاض کو پولیس نے خود ساختہ چھوٹا طیارہ اڑاتے ہوئے گرفتار کیا تھا جسے آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو تین ہزار روپے جرمانے کی سزا دی ۔ جرمانے کی ادائیگی کے فوری بعد فیاض کو رہا کر دیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ نوجوان فیاض نے جہاز پرمٹ کے بغیر بنایا اور اس کیلئے حکومتی اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو وہ جہاز کو لینڈ کررہا تھا اور اس نے جہاز پر خطرناک کرتب بھی دکھائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button