فیصل آباد کالج آف لاء میں نئے آنیوالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد کالج آف لاء میں نئے آنیوالے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا. تقریب میںسابق جج جسٹس فرخ گلزار اعوان ، پراسیکیوٹر رانا علی سرفراز، سابق صدر بار میاں منصور، سابق رجسٹرار جی سی یونیورسٹی آصف لطیف، معروف وکلاء معظم علی رانا، ایڈوکیٹ نوید بھٹی، ایڈوکیٹ اقدس، ایڈوکیٹ اسامہ مشتاق اور دیگر نے شرکت کی. کالج کے ڈائریکٹرز مشتاق احمد خاں، میاں عامر یوسف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کالج کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی. پرنسپل راجہ اشتیاق احمد نے بھی خطاب کیا۔ کالج کے فکیلٹی ممبران، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے مختلف پرفارمنس پیش کرکےاپنے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا. طلبہ و طالبات نے اپنی آواز کا جادو جگایا. مختلف ٹیبلو اور خاکے پیش کرکے سماجی مسائل کی عکاسی کی گئی. مزاحیہ خاکوں پر حاضرین کے چہرے کھل اٹھے جبکہ خاکوں کی مدد سے کامیاب تعلیم یافتہ انسان بننے بارے بہترین سبق دیا گیا. ایک گروپ نے فنی ڈانس پر پرفارمنس کی اور شرکاء کے چہروں پر ہنسی بکھیری. فنی پنجابی مشاعرہ میں وکلاء کی کچہریوں میں مصروفیات اور ان کی روزمرہ زندگی کی عکاسی مزاح کا حلقہ تڑکا لگا کر پیش کی گئی. طلبہ نے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا. طلبہ نے بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر کالج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا. مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کالج آف لاء قانون کی تعلیم کے لئے بہترین درس گاہ ہے یہاں سے پاس آؤٹ طلبہ عملی زندگی میں کامیاب کئیرر کا آغاز کرچکے ہیں. جس پر کالج کے ڈائریکٹرز مشتاق احمد خاں اور میاں عامر یوسف خراج تحسین کے مستحق ہیں. دیگر مقررین نے بھی طلبہ کے ٹیلنٹ اور تعلیمی میدان میں کامیابیوں کو سراہا.



