National

Arrest of PTI workers in Faisalabad, video statement of close relative of Faizullah Kamuka Khalid Hayat Kamuka has come out

Faisalabad (94 news) دوسرے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے کئی کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کو روکنے کے لئے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کارکنوں کی اکثریت پولیس کے ہتھے نہیں چڑھی۔

پی ٹی آئی کارکن اور ایم این اے فیض اللہ کموکا کے قریبی رشتہ دار خالد کموکا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے انکے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ انہوں نے کہا پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح چادر اور چار دیواری کی پامالی کسی بھی صورت قبول نہیں۔ بہرحال چھاپہ کے باوجود خالد حیات کموکا گرفتار نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں لانگ مارچ میں شرکت سے نہیں روک سکتے، ہم لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور نئے انتخابات کروائے جائیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close