قومی

فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات، محمد طاہربلا مقابلہ صدر، بشیر احمدجنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کے انتخابات میں محمد طاہرنجفی بلا مقابلہ صدر اور بشیر احمدجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نئے سال2025 کیلئے نئے عہدیداران کے چناؤ کی غرض سے جنرل ہاؤس کا اجلاس پریس کلب فیصل آباد میں ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے 38فوٹو جرنلسٹس ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخاب کی تجویز پیش کی گئی۔بعدازاں متفقہ رائے سے بلامقابلہ نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں محمد طاہر نجفی صدر، تایا بشیر احمد جنرل سیکرٹری،جاوید مہیش سینئر نائب صدر،رانا لیاقت علی نائب صدر،تصور عباس فنانس سیکرٹری، ملک سعیداورراناعدنان جوائنٹ سیکرٹری اورعقیل پرویزانفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ علاوہ ازیں ممبران گورننگ باڈی کیلئے علی حسن،ساگر،شبیر، قیصر اقبال،رومان رومی،شیخ شرافت،عثمان بٹ، شوکت لازراورمرزاہارون کوبلامقابلہ کامیاب قرار دیاگیا۔پریس کلب فیصل آبادمیں منعقدہ فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات انتہائی پرامن طور پر خوشگوار ماحول میں پایہ تکمیل کو پہنچے جن میں بڑی تعداد میں فوٹو جرنلسٹس ممبران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سینئر فوٹو جرنلسٹس نعیم چوہدری،اسد اللہ،ادریس چغتائی،ظفر اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔بعدازاں فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد طاہر نجفی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب باڈی کی مشاورت سے فوٹوجرنلسٹس کے مسائل کے حل، انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان سمیت انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جا ئیں گی۔انہوں نے اپنے بلامقابلہ انتخاب پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کے اظہار سمیت انہیں ہر ہر قدم پر اپنے تمام ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button