تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد: سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم تیزکرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد، "پڑھو گے تو بڑھو گے” سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سمن آباد میں ہوا

پڑھو گے تو بڑھو گے ” سیمینار میں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زینب جہانداد،علی احمد سیان ، افتخار خان، سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم کی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز ، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ویژن کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح پر BACK TO SCHOOL CAMPAIGN – 2025 ” پڑھو گے تو بڑھو گے ” سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سمن آباد میں کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر زینب جہانداد،ڈویژنل ڈائریکٹر (سیکنڈری ایجوکیشن) چوہدری علی احمد سیان ، ڈویژنل ڈائریکٹر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) افتخار خان،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم, فیصل آباد کے دیگر اضلاع کے سی ای اوز ، ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ، سکول سربراہان اور اساتذہ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات ، سکول کونسل ممبران ، امام مساجد اور بچوں کے والدین نے بھر پور شرکت کی۔

ریجنل ڈائریکٹر محمد سرور ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹر، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر میڈم زینب جہانداد ، سیکنڈری ایجوکیشن چوہدری علی احمد سیان ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن افتخار خان اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر راؤ عبدالکریم نے بچوں کا باقاعدہ داخلہ کئے۔ اور بچوں کو سکول بیگ اور اسٹیشنری بھی تقسیم کیں۔

ریجنل ڈائریکٹر محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے عزم و جذبے اور مستعدی سے فرائض انجام دینے کی ضرورت ہے۔
مزید برآں ریجنل ڈائریکٹر محمد سرور نے بچوں کے والدین سےکہا ، کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ اور یہی ایک ملک کی ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کا واحد راستہ تعلیم ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر میڈم زینب جہانداد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بھی سرکاری سکول کی ایک طالبہ تھی۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور والدین کی محنت سے آج اس مقام پر بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنے سرکاری سکول ، اساتذہ ، والدین کا نام روشن کر رہی ہوں۔ اور ملک و قوم کی اپنے پورے جذبے سے خدمت کر رہی ہوں۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم نے کہا کہ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ویژن کے مطابق جس سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے تمام سیاسی و سماجی شخصیات ، سکول کونسل ممبران داخلہ مہم کو اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ اور الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے داخلہ مہم کی تشہیر کو یقینی بنائیں۔ بچوں کو دور حاضر کے مطابق بہترین تعلیم سے زیور آراستہ کر کے ملک کی راہ ہموار کریں۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن چوہدری علی احمد سیان نے اپنے اختتامی خطاب میں تمام مہمانان گرامی ، تمام تعلیمی آفیسرز اور شرکاء کو سیمینار پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کے ساتھ سیمینار کا اختتام کیا کہ حکومت پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کے تحت داخلہ مہم کو ایک تحریک کے طور پر آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری سکولوں سے باہر تمام بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button