فیصل آباد برٹش انسٹیٹیوٹ کی 37ویں سالگرہ کی تقریب، بہترین کارکردگی پر اساتذہ میں شیلڈز تقسیم


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد برٹش انسٹیٹیوٹ کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے دوران ادارے کے ڈائریکٹر شاہد نذیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر شاہد نذیر نے اساتذہ کی محنت، لگن اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے-تقریب میں اساتذہ اور ادارے کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی، جبکہ شیلڈز حاصل کرنے والے اساتذہ نے ادارے کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کیا۔


