فیصل آباد:کمشنرمریم خان، ڈپٹی کمشنرندیم ناصر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری،ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس،سی ٹی او فرحان اسلم کا گھنٹہ گھر کا دورہ


فیصل آباد(94 نیوز) کمشنر فیصل آباد مریم خان نے گھنٹہ گھر چوک اور ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری،ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس،سی ٹی او فرحان اسلم ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
کمشنر نے افسران کے ہمراہ گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کا راؤنڈ لگایااور حکم دیا کہ کوئی سرکاری وہیکل بازاروں کے اندر نہیں آئے گی اور افسران پیدل چل یا ای کارٹ میں بیٹھ کر ہی وزٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات اپریشن میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔کمشنر نے آٹھ بازاروں میں دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے عمدہ سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی اور سی او کارپوریشن کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بازاروں میں بجلی کی تاروں کو زیرزمین کرنے کے بارے میں بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر تجاوزات فری اور پیدل چلنے والوں کے لئے مزید باسہولت بنائیں گے۔



