قومی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا

لاہور (94 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو معطل کردیا۔

ذرائع پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 2 اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹیریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں کو معطل کیا گیا ہے۔ اور پرویز الٰہی نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پرویز الٰہی کو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button