National

Faisalabad, Commissioner Salut Saeed visited Mandi Mowishian, reviewed the facilities, also met buyers and got information.

Faisalabad (94 news) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اچانک ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ پہنچ گئیں اوربیوپاریوں وخریداروں کے لئے دستیاب سہولیات کو باریک بینی سے چیک کیا۔انہوں نے شہریوں کے لئے نصب واٹر کولر کے فعال ہونے کا جائزہ لیااور کہا کہ پینے کا پانی ہر وقت دستیاب رہنا چاہیے۔انہوں نے موقع پر موجود خریداروں سے ملاقات کرکے مقررہ فیس وصولی کے بارے میں دریافت کیا۔

کمشنر نے لائیو سٹاک کیمپ پر قربانی کے جانوروں کو چیچڑ وکانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے دستیاب ادویات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ویٹرنری ڈاکٹر وعملہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویٹنگ ایریا، پارکنگ انتظامات،صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔بیوپاریوں وخریداروں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیااورچھوٹے بڑے جانوروں کے لئے الگ الگ انکلوز بھی دیکھے۔ انہوں نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں ریسکیو 1122 کی گاڑی کی دستیابی اور جملہ حفاظتی انتظامات چیک کئے۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کے علاوہ ڈویژن میں قائم دیگر عارضی مویشی منڈیوں /سیل پوائنٹس میں جانوروں کی خرید وفروخت پر کوئی فیس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ میں مقررہ فیس کی اوورچارجنگ قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف آپریٹنگ آفیسر اوورچارجنگ پر ایکشن لیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں قائم عارضی مویشی منڈیوں /سیل پوائنٹس میں انتظامات کی نگرانی کرنے اور فیس وصول کرنے کی شکایات پر سخت ایکشن کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button