Events / Seminars

A cultural fair organized by Face Foundation and FNN

Faisalabad (94 news) فیس فاؤنڈیشن اور فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے اشتراک سے دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس ڈھڈی والا میں ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا۔ ثقافتی شو کا مقصد پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت سے نئی نسل کو روشناس کروانا ان میں حب الوطنی، اخوت اور پیار کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

ثقافتی شو کا افتتاح سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ، چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد نے کیا۔ اس موقع پر مہمان اعزاز کے طور پر صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ آفتاب بٹ، ایجوکیشن یونٹ ریسکیو 1122 کے انچارج مذمل حسین، محمد احمد، شاہد، سوش ویلفئیر آفیسر میاں محمد تنویر، چیئرمینز یونین کونسلز ریاض حسین کموکا، حق نواز غفاری، میاں محمد طارق، وائس چئیرمین ملک تنویر، نعمان یونس، یوسف عدنان، چوہدری محمد سلیم، فاروق ایوب، پرویز صادق، شبانہ رزاق، رفعت سلطانہ، غلام رسول، میڈم ثمن کے علاوہ سماجی کارکنوں کی خچیر تعداد نے شرکت کی۔

میاں محمد حمزہ نے ثقافتی شو کی کمپئیرنگ سے حاضرین کے دل جیت لئے اور خوب داد وصول کی۔

مقامی فنکار جاوید نے مزاحیہ انداز میں پروگرام پیش کیا اور لوگوں کی خوب محضوظ کیا۔

ثقافتی شو میں بچوں اور بڑوں نے اسٹیج پر پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور سندھ کے ثقافتی پروگرام اور ٹیبلو پیش کئے۔ بچوں نے گِدہ، لڈی، دھمال، سَمی اور ڈرامے بھی پیش کئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سی ای او بلال فیروز جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔ اس میں بسنے والے تمام مذاہب، تمام قبیلے اور خاندان آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ اور یہ تنوع کی خوبصورتی اور ایک مثال ہے۔

دیگر مہمانوں نے بھی ثقافتی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو پنجاب اور دیگر صوبوں کی ثقافت سے روشناس کروانا بہترین عمل ہے۔ اس سے آپس میں نفرتیں کم اور محبتیں پروان چڑھیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button