تقریبات/سیمینارز

واساافسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور کی زیرصدارت افسران کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں جائیکا کنسلٹنٹ کی ٹیم نے ریونیو اور آپریشنز کے معاملات میں مزید بہتری لانے کے لئے آگاہی دی۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ واسا افسران کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے ایسے سیمینارز اورٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے اس عمل سے واسا فیصل آباد کے افسران کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ممکن ہو گا۔انہوں نے جائیکا کنسلٹینٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی عمل زندگی کا لازمی جزو ہے اور جائیکا کنسلٹینٹس کی جانب سے 5 واسا افسران کو جاپان کے دورہ کے دوران بھی جدید اور عالمی معیار کے مطابق ٹریننگ دی جا چکی ہے جس سے واسا کے افسران کی کارکردگی میں نکھار نظر آئے گا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد جائیکا کے اشتراک سے شہریوں کو پینے کے پانی کی سہولیات میں اضافہ کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام کررہا ہے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے مشرقی حصے کی آبادیوں کو پینے کے پانی کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button