فوٹو جرنلسٹس کیلئے رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لیے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے معاہدہ طے پاگیا

فوٹو جرنلسٹس میں خوشی کی لہر، صدر طاہر نجفی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ممبران فوٹو جرلسٹ ایسوسی ایشن

فیصل آباد (94 نیوز) فوٹو جرنلسٹس کے لیے رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لیے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے معاہدہ طے پاگیا۔ صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی محمد طاہر نجفی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سیکرٹری ظفر اللہ۔ نائب صدر تصور عباس۔ فنانس سیکرٹری جاوید مہیش۔ جوائنٹ سیکرٹری شیخ شرافت۔ سینیئر فوٹو جرنلسٹ ادریس چغتائی، لیاقت علی۔ خلیل الرحمن۔ اسد اللہ ۔ تایا بشیر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد طاہر نجفی نے اجلاس میں بتایا کہ اسلام آباد میں خوبصورت مقام پر نجی ہاؤسنگ کالونی میں ممبران کے لیے چھ مرلہ رہائشی پلاٹس کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالہ سے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ تاکہ ورکر فوٹو جرنلسٹ اور ان کے بچوں کے لیے اپنی چھت کے حصول کا خواب ممکن ہو سکے۔ صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی محمد طاہر نجفی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالہ سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کا وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
محمد طاہر نجفی کا مزید کہنا تھا کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اجلاس میں شریک سینیئر فوٹو جرنلسٹ ممبران قیصر اقبال۔ علی حسن ۔عقیل پرویز ۔ ملک سعید۔ شوکت لاذر۔عثمان بٹ۔عدنان غنی۔ مرزا ہارون ۔مرزا نعیم۔ کرم الہی اور رومی ایچ ڈی نے صدر محمد طاہر نجفی اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی کی ان کاوشوں کو خوب سراہا۔



