قومی

فواد چوہدری کی حراست قانونی قرار، لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی

لاہور(94 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی حراست کو قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کو خارج کردیا۔

 تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکوٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا لہٰذاعدالت فواد چوہدری کو بازیاب کروائے ،عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اورآئی جی پنجاب کو چھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا.

آئی جی پنجاب نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔جس کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ان کے پاس حبس جا کا کیس تھا لیکن عدالت میں ایف آئی آر پیش کردی گئی ہے اس لیے یہ حبس بے جا نہیں، یہ کیس پہلے قابل سماعت تھالیکن اب قابل سماعت نہیں رہا ۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر فواد چوہدری کی رہائی چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close