قومی

فیصل آباد، تھانہ روشن والا کا علاقہ وارداتیوں کی آماجگاہ بن گیا، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام

فیصل آباد (وسیم حیدر سے) تھانہ روشن والا کا علاقہ وارداتیوں کی آماجگاہ بن گیا۔ دن دیہاڑے نان سٹاپ وارداتیں، ایس ایچ او ملک عمران کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام، سٹریٹ کرائمز، راہزنی، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،

تھانہ روشن والا کے علاقے میں لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔ بائی پاس پر ہونے والی وارداتوں میں رات گئے ڈاکو ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ، تھانہ روشن والا کے علاقہ میں ڈاکو بے لگام دن دہاڑے وارداتیں کر رہے ہیں ،عوامی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے مطالبہ ہے کہ ملک عمران ایس ایچ او تھانہ روشن کو فی الفور ہٹایا جائے اور کوئی محنتی فرض سناش ایس ایچ او کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ تھانہ روشن والا کے لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button