قومی

حکومت نے 21سال سے کم عمر افراد کو ’ای سگریٹ‘ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی

پشاور(94 نیوز ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے 21سال سے کم عمر افراد کو ’ای سگریٹ‘ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
نگران حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ، ای سگریٹ اور دیگر ایسی مصنوعات سٹور کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے کے حوالے سے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ویپ اور ای سگریٹ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، جس کی بناءپر نگران حکومت کی طرف سے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
محکمے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 21سال سے کم عمر افراد کو اور تعلیمی اداروں کے گرد50میٹر کی حدود میں ویپ اور ای سگریٹ کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے سول سوسائٹی نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button