بین الاقوامی
غزہ پر اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں 704 فلسطینی شہید


غزہ (94 نیوز) غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل بچوں اور خواتین پر حملے کررہا ہے۔ فلسطینی علاقے خان یونس کے پناہ گزین کیمپس پر تازہ اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت مزید 56 فلسطینی افراد شہید کردیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت مزید 704 افراد کو شہید کیا گیا جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 800 ہوچکی ہے۔
فلسطینی شہداء میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1100 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔