قومی

سکول 31 اگست تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم

پشاور (94 نیوز) خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ 

محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر کیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پر ہوگا۔ گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کے لیے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button