قومی

ایک گولی لگنے پر بھاگ گیا، 3 خودکش حملوں کے باوجود عوام میں کھڑا ہوں، مولانا فضل الرحٰمن

کوہستان (94 نیوز) ایک گولی لگنے پر بھاگ گیا، 3 خودکش حملوں کے باوجود عوام میں کھڑا ہوں۔ عمران خان اسلام آباد آتا تو اس کی تباہی مچ جاتی، دس لاکھ لوگوں کا کہا تھا، صرف دس ہزار لوگ لا سکا، مولانا فضل الرحمن کا جلسے سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک گولی لگنے پر گھر بھاگ گیا، میں 3 خودکش حملوں کے باوجود عوام میں کھڑا ہوں۔
کوہستان میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے پچھلی وفاتی حکومت پر تنقید کے تیر برسائے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کس طرح پاکستان میں سیاسی افراتفری مچائی گئی، 2018 میں دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کی گئی جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا۔

انہوں نے کہا: ’پچھلی حکومت میں سیاستدانوں کو جیلوں میں بھیجا گیا۔ ان کی توجہ صرف مخالفین کے خلاف انتقام پر تھی۔

ان کو نیب استعمال کرنے سے فرصت نہیں ملی جس سے معیشت بیٹھ گئی۔ ملک دیوالیہ پن کے قریب اور بلیک لسٹ ہوگیا تھا۔ ہم نے حکومت کو ہٹا کر ملک کو بچایا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی، سازش نہیں ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر نکالا، ہم نے تمہیں گریبان سے پکڑ کر اقتدار کے ایوان سے باہر کیا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جلد جیل میں ہوں گے۔
عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان دھوکا ہے،وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو صدر عارف علوی سے استعفوں کا آغاز کریں ۔ کراچی میں وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بس منصوبے کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیں منصوبے پر جاری کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ میں پنجاب حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا مگر پھر بھی لانگ مارچ ناکام رہا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان میدان چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے ان میں تھوڑی غیرت اور ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے جلد عمران خان جیل میں ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button