National

The moon of Eid has not been seen, the moon of Eid has been seen

Islam Abad (94 news) رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کہتی ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا،بادل ہونگے تو چاند کیسے نظر آئے گا،کل جب بادل نہیں ہونگے تو لوگ دیکھ لیں گے کہ چاند دودن کا ہو چکا ۔ان کا کہنا تھا کہ علما کرام پہلے یہ طے کرلیں کہ ٹیکنالو جی حلال ہے یا حرام ،اگر گھڑی دیکھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے تو ٹیکنالو جی کی مدد سے چاند کیوں نہیں دیکھا جا سکتا ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آجائے گا۔اس سے قبل فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ عید الاضحی 31جولائی کو ہو گی۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی رویت ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری میں اختلافات سامنے آئے تھے اور مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button