National

Cleaning campaign on the occasion of Eid-ul-Adha, which districts were declared the best?

Lahore (94 News Mian Nadeem) صوبہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی مہم کے انتظامات میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں اور افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔

رینکنگ کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پہلے، بہاولپور دوسرے اور سیالکوٹ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ بلدیاتی اداروں میں گجرات پہلے اور اوکاڑہ دوسرے نمبر پر رہا۔ جبکہ فیصل آباد کا نام کہیں نظر نہ آیا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنرز بہاولپور، ملتان اور لاہور کو حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ ملا جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور، سیالکوٹ اور بہاولپور کے سی ای اوز کو بھی سرٹیفکیٹ ملا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین صفائی کے انتظامات پر ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بہترین کارکردگی سے عوام کا اعتماد حاصل ہوتا ہے جبکہ عوامی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی۔

اُنہون نے مزید کہا کہ صرف ایک دن نہیں، اب ہر روز کام کرکے دکھانا ہے، عوام کی خدمت کریں کیونکہ یہ ڈیوٹی ہی نہیں کارِ ثواب بھی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آپ کی سربراہی میں سیاسی و انتظامی ٹیم نے ڈلیور کیا۔

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ ہمارے کپتان ہیں، آپ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو پنجاب خصوصاََ لاہور کے شہریوں نے سراہا۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ پہلی بار پنجاب کے شہروں میں صفائی کے شاندار انتظامات کئے گئے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر سوا 2 لاکھ ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں جو ریکارڈ ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button